جے پور:(اے یو ایس) راجستھان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ کورونا کے سبب کانگریس کے رکن اسمبلی کیلاش ترویدی کا آج انتقال ہو گیا۔
کیلاش ترویدی بھیلواڑہ کے سہاڑا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھے۔ ترویدی کا گروگرام کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد حال ہی میں انہیں وہاں بھرتی کرایا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی اسپیکر سی پی جوشی، کانگریس ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور سابق پی سی سی چیف سچن پائلٹ سمیت کانگریس کے کئی رہنماوں نے ترویدی کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
سہاڑا اسمبلی حلقے سے تین بار رکن اسمبلی چنے گئے کانگریس کے قدآور لیڈر کیلاش ترویدی نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں آج صبح آخری سانس لی۔
تقریباً ایک ماہ قبل کورونا سے متاثر ہونے کے بعد پہلے بھیلواڑا اور بعد میں جے پورزیر علاج تھے۔ لیکن دن بہ دن بگڑتی حالت کے بعد انہیں 5 دن پہلے ہی ریاستی حکومت نے ائیر ایمبولینس سے گروگرام میدانتا اسپتال میں شفٹ کروایا تھا۔ وہاں بھی ان کی حالت میں کسی طرح کی کوئی بہتری نہیں ہوئی۔