نئی دہلی: دہلی قومی علاقہ گورننس (ترمیمی) بل 2021 بل بدھ کو راجیہ سبھا سے بھی منطور ہو گیا ہے اور اب اسے باقاعدہ قانون کی شکل دینے لیے صدرجمہوریہ کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس بل کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو دہلی کی منتخب حکومت سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں۔
جمعرات کو اس بل پر بحث کے بعد کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے واک آو¿ٹ کیا۔متعدد اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا تھا کہ بل پارلیمنٹ کی سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے جسے حکومت نے منظور نہیں کیا۔ اسی دوران وزیر مملکت برائے داخلہ کرشنا ریڈی نے اسکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کو جو حقوق حاصل ہیں وہ برقرار رہیں گے۔
ان سے کوئی حق نہیں چھینا گیا دہلی مکمل ریاست نہیں ہے۔ آئین میں دیئے گئے اختیارات نہیں چھینے گئے ہیں۔این سی پی نے بھی اس بل کی مخالفت کی اور اسے یوم سیاہ قرار دیا۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کی پارٹی بی جے ڈی نے بھی اس کی مخالفت کی۔