Ram Swaroop Sharma, BJP MP from Himachal, found dead at Delhi residenceتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی پولس کے مطابق ہماچل پردیش سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ رام سروپ شرما آج (بدھ) نئی دہلی کی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

پولس نے مزید کہا کہ وہ ان کی موت کا اصل سبب جاننے کے لیے ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ کہیں خود کشی کا معاملہ تو نہیں ہے۔ 62سالہ مسٹر شرما کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔ ایک پولس اہلکار نے کہا کہ وہ اپنے کمرے میں جو اندر سے مقفل تھا لٹکے پائے گئے۔تاہم جائے وقوعہ پر کوئی خودکشی نامہ نہیں پایا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مسٹر شرما گذشتہ کچھ مہینوں سے علیل تھے۔ پولس عہدیداروں نے بتایا کہ مسٹر شرماکے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبر پارلیمنٹ کو فون کیا لیکن کئی کالوں کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا تو انہوں نے پولس کو مطلع کیا ۔

فوراً ہی ایک پولس ٹیم ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی ۔لیکن کمرہ اندر سے مقفل پایا لیکن پولس نے بدقت تمام دروازہ کھولا اور جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئی تو وہاں اس نے مسٹر شرما کی لاش لٹکی پائی۔

منڈی ضلع کے جال پیہر گاو¿ں میں 10جون1958کو تولد ہوئے مسٹر شرما ضلع سے دو بار ممبر پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔ وہ پہلی بار 2014میں 16ویں اور 2019میں 17ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔دریں اثنا ان کی موت کے پیش نظر آج ہونے والا بی جے پی پالیمانی پارٹی کا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *