Ramban tunnel collapse: Centre forms 3-member panel for probeتصویر سوشل میڈیا

جموں: (اے یو ایس )مرکز نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہوجانے کے اسباب کی تحقیقات اور اس کے تدارکی اقدامات تجویز کرنے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکل دے دی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے پہلے ہی اس قسم کی ہنگامی صورت حال سنبھالنے اور مستقبل میں ایسے حادثات دوبارہ رونما ہونے دینے کے تمام ممکنہ اقدامات بھی کیے ہیں۔

واضح ہو کہ جمعرات کی رات منہدم ہونے والی سرنگ کے ملبہ کے نیچے دبنے والے تمام دس افراد کی لاشیں مل گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کے اگلے حصے پر کھڑے بلڈوزر اور ٹرکوں سمیت کئی گاڑیوں اور مشینوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رام بن کے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ موہت شرما موقع پر موجود رہے ۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد اس کمپنی کے ملازم ہیں جو معائنہ کا کام کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بانہال سے کئی ایمبولینسوں کو موقع پر بھیجا گیا جن کے ذریعہ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔مسرت الاسلام ا کے حوالے سے اے این آئی نے خبر دی کہ ہلاک شدگان میں سے پانچ مغربی بنگال کے رہائشی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *