نئی دہلی: اداکارہ عا لیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے بارے میں،جوگزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے تعلقات میں ہیں اور ان دونو ں کا شادی کے حوالے سے میڈیا میں اکثر چرچا رہتا ہے، ایک بار پھر ایسی خبر یں میڈیا میں آرہی ہے کہ یہ دونوں رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ، جس کے لئے کپور کنبہ ابھی سے تیاریوں میں لگ گیا ہے۔
میگزین ’ اوپن‘ میں راجیو مسند کے کالم کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دو سال تک دوست بن کر رہنے کے بعد رواں سال دسمبر میں ازدواجی زندگی میں منسلک ہو جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر دونوں فلمساز ایان مکھرجی کی فلم ’ برہمسترکے بعد‘ جو 4دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے، شادی کریں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان ددنوں کی فیملی میں ان کی شادی کی تیاریاں زروںپر ہے، تاکہ شادی کی تاریخ تک عمدگی سے بندوبست ہو جائے اور شادی مقررہ تاریخ پر ہو سکے ، دونوں کے گھر والے جلد ہی شادی کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
اس قبل ویب سائٹ ’ اسپاٹ بوائے ‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ رنبیر کپور کے والدین اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو کپور دونوں کی شادی جلد کرانا چاہتے ہیں ، اور دونوں نے ا سکے لئے تیاری شروع کر دی ہے اور اس لئے یہ دونوں کرشن راج پروپرٹی پر رینوویشن کا کام جلد سے جلد پورا کرانا چاہتے ہیں ۔
ویب سائٹ نے یہ بھی دعویًٰ کیا تھا کہ عالیہ اور رنبیر دونوں اپنی شادی سے پہلے ہنی مون منانے کے لئے کسی موزوں مقام کی تلاش کر رہے ہیں، جس میں ان دونوں نے فن لینڈ ، سوئزر لینڈ جیسے ملک کا انتخاب کیا ہے۔