نئی دہلی: ہندی سنیما کا معروف ایوارڈ شو فلم فیئر ایوارڈ 2020اس بار تنازع کی وجہ سے کافی سرخیو ں میں ہے۔ ا س ایوارڈ کے حوالے سے جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر لوگ اسے پہلے سے طے شدہ بتاکر ایوارڈ یافتگان کو ٹرولز کر رہے ہیں وہیں اب ادکارہ کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چندیل نے ایک ٹوئٹ کر بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر اور عالیہ بھٹ کو اس ایوارڈ کے لئے ہدف تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رنگولی چندیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر لکھا ہے کہ سپورٹنگ رول میں ہونے کے باوجود عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کی مرکزی کردار کے زمرے کا انعام ملا ہے۔

رنگولی چندیل نے مزید کہا کہ’ گزشتہ سال کی اوسط درجہ کی پرفارمنس کے لئے عالیہ بھٹ کو ایوارڈ ملا ہے۔سپورٹنگ رول کرنے کے بعد آ پ کو مرکزی رول کا ایوارڈ کیسے مل سکتا ہے ، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔ رنگولی نے آگے کہا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ عالیہ اس کی مستحق نہیں تھیں میر ے مطابق ا س ایوارڈ کے لئے اداکارہ انکتا لوکھنڈے زیادہ مضبوط دعویدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ انکتا نے بطور جھلکاری بائی کے رول میں بے حد شاندار ڈبیو کیا ہے ، لیکن اقربا پروری نے یہ ثابت کر دیا ، جب تک گندگی صاف نہیں ہوگی تب تک انڈسٹری میں اصلی ہنر اور ٹیلنٹ کو انصاف نہیں ملے گا۔

رنگولی نے کرن جوہر کے حوالے سے کہا کہ ’ مبارک ہو پاپا جو ، جہاں جائیں گے سب کو داغدار کر دیں گے، انہوں نے بہت کچھ برباد کروایا ہے، کوفی ود کرن ، نیٹ فلکس ، فاکس، اب ان کی فلم فیئر ایوارڈ پر نظر ہے ، مبارک ہو آپ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *