نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا فلمساز کرن جوہر کے ساتھ بالی ووڈ میں اقربا پروری پر شروع ہوا تنازعہ ختم ہونے کے بجائے بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔

اب ایک پھر سے اداکارہ کنگنا کی بہن رنگولی چندیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ساتھ دو ٹوئٹ کرکے کرن جوہر کو ہدف کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں کی اسکرپٹ لکھنے والوں کو کنگنا رناوت سے دور رہنا چاہئے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کرن نے کنگنا کو پدم شری ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی تھی، جس کے بعدیہ کہا جا نے لگا تھا کہ اب دونوں کے درمیان کی تلخیاں کم ہو جائیں گی لیکن رنگولی چندیل نے ٹوئٹ کر کے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ دوریاں ابھی بھی جوں کی توں برقرار ہیں۔

کنگنا کی بہن رنگولی نے ٹوئٹ کر لکھا ہے ’ آخری بار جب کنگنا نے کرن جوہر کی فلم ’ اے دل ہے مشکل‘ دیکھا ، وہ غصے میں تھیں، انہوںنے مجھ سے کہا ، کینسر متاثرہ کی کیمیو تھریپی چل رہی ہے ،پھر بھی کریپ لڑکا زبردستی کرتا ہے ، لڑاکہتا ہے کہ اب تو میری ہو جا، اب تو تجھے کینسر ہے ، کنگنا کافی دیر تک حیران رہیں ، کرن جوہر جی اگر ایسی اسکرپٹ لیکر آؤگے ، تو آپ کو خدا بھی نہیں بچا سکتا ، مہربانی کر کے کنگنا سے درو رہو، سب کی بھلائی اسی میں ہے۔

غور طلب ہو کہ گزشتہ دنوں کرن جوہر اخبار ممبئی ممرر سے کنگنا کو پدم شری ملنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ کنگنا رناوت اورمیرے درمیان تناؤ کو لیکر کافی کچھ کہا گیا ، لیکن عوامی جگہ پر جب ہم ملتے ہیں تو ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،کل اگر میرے پاس کوئی ایک فلم ہے ، جس کے لئے کنگنا کی ضرورت ہو ، ایسے میں فون اٹھاؤں گا اور کنگنا کو فون کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *