لندن : ہندوستان کے آف اسپن بولر روی چندر اشون کاؤنٹی چمپین شپ سیز ن کے لیے یار ک شائر کی جانب سے کھیلیں گے۔

توقع ہے کہ 33سالہ اشون انڈین پریمیر لیگ کے بعد جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی جگہ کلب میں شامل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل اشون گذشتہ سال نوٹنگھ شائر کی طرف سے پانچ اور اسے پہلے ورسسٹر شائر کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔پروگرام کے مطابق انڈین پریمیر لیگ اور ریسٹ پیریڈ کے بعد اشون یارک شائر کے لیے 8کؤنٹی چمپین شپ میچز کھیلیں گے۔

اشون 2011میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور اسی سال انہوں نے دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ ڈیبو کیا تھا۔اشون نے کہا کہ یارک شائر کلب میں ، جس کی حیرت انگیز تاریخ ہے،شمولیت سے بہت خوش ہیں ۔

اشون نے کہا کہ ہماری ٹیم انتہائی با صلاحیت کھلاڑیوں سے آراستہ ہے جس میں کچھ بہترین فاسٹ بولرز اور شاندار بلے باز ہیں۔

امید ہے کہ ٹیم کو کامیابی دلانے میں اسپنر کے طور پر میرا کردار کلیدی رہے گا ۔گذشتہ سال یارک شائر کی پانچویں پوزیشن رہی تھی۔ 2015کے بعد سے وہ ایک بار بھی اعزاز نہیںجیت سکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *