سری نگر: کے آئی آئی ٹی یونیورسٹی 2020 تا 21 پاسنگ آؤٹ بیچ کیلئے ریکارڈ کیمپس پلیسمینٹ حاصل کرنے کے لئے راہ پر گامزن ہے۔ایک بیان میں اس یونیورسٹی نے بتایا کہ یہ عمل ، جو یکم جولائی سے آن لائن شروع ہو تھا ، اس کے نتیجے میں پہلے ہی کے آئی آئی ٹی کے اسکولس آف ٹکنالوجی (ایس او ٹی) یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریبا 80 طلبا کی تعیناتی ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق ، “کوویڈ۔19 کے مد نظر 90کمپنیوں نے کیمپس میں تقرری کے لئے آن لائن دورہ کر کے سال 2021میں پاسنگ آو¿ٹ بیچ کیلئے تقریباََ 3500 نوکریوں کا انتظام کیا۔بیان کے مطابق “2500 سے زیادہ ایس او ٹی طلبا کو پہلے ہی مختلف قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں ملازمت ملی ہے۔ بیان کے مطابق کم از کم 1000 طلبا کے ہاتھ میں متعدد آفریں ہیں۔
انہیں ( طلبا کو) 30 لاکھ ، 24 لاکھ اور 19 لاکھ روپے کے اعلیٰ تنخواہ والے پیکیج کے ساتھ ملازمت کی پیش کش کی جارہی ہے ، جبکہ اوسطاً تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے وعدوں کے مطابق ، کے آئی آئی ٹی اپریل 2021 تک 700 مزید طلبا کی تقرری حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔اس نے مزید کہا کہ کے آئی ٹی اسکول آف مینجمنٹ اور کے آئی آئی ٹی ا سکول آف لا میں کیمپس پلیسمنٹ ابھی شروع ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ دونوں اسکولزبھی ہر سال کی طرح صد فیصد کامیابی حاصل کریں گے۔
بیان کے مطابق کے آئی آئی ٹی کے پاس 195 بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اتحاد ہے جس میں طلبا کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ کے آئی آئی ٹی قومی اور بین الاقوامی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہر سال 500 کے قریب طلبا کی تعلیمی تقرری کے سہولات فراہم کرتا ہے۔معروف ماہر تعلیم ، صنعت کے رہنما اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات کے آئی آئی ٹی میں دورہ کرتے ہیں جہاں پر طلبا ان سے روبرو ہو کر تجربہ حاصل کرتے ہیں۔