Red Crescent distributes aid to Kunduz familiesتصویر سوشل میڈیا

کابل:قندوز میں افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس نے صوبے میں 800 ضرورت مند خاندانوں میں امداد تقسیمکی ہے۔قندوز ریڈ کراس سوسائٹی کے سربراہ محمد رضا ناصری کا کہنا ہے کہ ضرورت مندوں کو 11 ملین افغانی(افغان کرنسی) سے زائد مالیت کی غذائی شیائفراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امداد کی مجموی لاگت گیارہ ملین افغانی سے زائد ہے۔ہم نے امداد کی تقسیم کا عمل آج شروع کیا ہے اور کل تک مکمل کر لیں گے۔

قندوز ریڈ کراس سوسائٹی کے شعبہ قدرتی آفات کے سربراہ عبدالحلیم حلیم نے کہا کہ ہر خاندان کو متعدد غذائی و غیر غذائی اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔ ان عطیات میں کپڑے اور آٹا بھی شامل ہے۔ دریں اثنا، قندوز کے متعدد رہائشیوں نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور غربت کی شکایت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرد موسم نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔” قندوز کے ایک رہائشی بابا شیریں نے کہا کہ لوگ بے روزگار ہیں۔انہیں کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔اس لیے قندوز کے رہائشی قندوز ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت سے انہیں ملازمتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک اور رہائشی جلات خان نے کہا کہ حکومت کو ہمارے لیے کارخانے لگا نے چاہئیں ار روزگار کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں کیونکہ تمام لوگ بے روزگار ہیں۔قندوز کے60سالہ عبدالرحیم نے کہا کہ اس کے تین بیٹے حالیہ برسوں کے دوران ہوئی لڑائیوں میں زخمی ہوکر معذور ہو گئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان اور اپنے تین بیٹوں کے خاندانوں کا واحد روزی روٹی کمانے والا ہے لیکن اب اپنے اہل و عیال کے لیے روٹی ایک ٹکڑا بھی مہیا کرنے سے قاصر ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *