نئی دہلی: متنازع اور حیران کن بیانات کے باعث خبروں میں ر ہنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کر چکے ہیں لیکن میں اسے ٹھکرا چکی ہوں۔
حال ہی میں اے آرے وائے ٹی وی کو دیے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں میزبان کے اس سوال پر کہ ا ن خبروں میں کتنی سچائی ہے کہ بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی؟ میرا نے ان قیاس آرائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان والے بھی اس رشتے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔
اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہبالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے میرا کو ہندوستانی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم انہوںنے ان سے بھی شادی سے انکار کیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اشمیت ہندو اور وہ مسلمان ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی اشمیت پٹیل کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بننے والی میرا اپنے کیریئر میںبالی وڈ فلمز ‘نظر’ اور ‘کسک’ میں بھی کام کرچکی ہیں۔