ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے وزیر اعظم کی طرف سے کورونا وائرس حملے کے خلاف قوم کی لڑائی میں وزیر اعظم کیئرس فنڈ کو 500 کروڑ روپے عطیہ کیا ہے۔آر آئی ایل نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم کے فنڈ میں مالی اعانت کے علاوہ ، کمپنی نے کویڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کے لئے مہاراشٹر اور گجرات کی حکومتوں کو,5 5 کروڑروپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔
آر آئی ایل نے کرونیو وائرس وبائی امراض سے درپیش غیر معمولی چیلنجوں کے خلاف قوم کی ہر لحاظ سے تیاری اور کورونا وائرس عالمی وبا سے جیت یقینی بنانے کے لئے اپنی 24×7 ، کثیر الجہتی کوشش جاری رکھی ہے۔ آر آئی ایل نے پہلے ہی COVID-19 کے خلاف اس ایکشن پلان پر ریلائنس فیملی کی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اور تحریک پیدا کرنے والی اس کی ٹیم نے شہروں اور دیہاتوں ، سڑکوں اور گلیوں ، کلینکس اور اسپتالوں ، کریانہ اور جنرل اسٹوروںاور خوردہ فروشوں میں کام شروع کر دیاہے نیز اس نے قوم کی خدمت میں اضافی صلاحیتیں بھی بروئے کار لے آئی ہیں۔
آر آئی ایل اور ریلائنس فاؤنڈیشن ایک اہم کوشش کی قیادت کر رہی ہے اور ان کوششوں میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں۔ پی ایم کیئرس فنڈ میں 500 کروڑ روپے، مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے ریلیف فنڈمیں5 کروڑ، گجرات کے وزیر اعلی کے ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ،کوویڈ – 19 (Covid-19)مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے ہندوستان کے پہلے 100 بستروں والے خصوصی کوویڈ 19 ہسپتال کو صرف دو ہفتوں میں تیار کرلیا گیا۔ اگلے 10 دن میں ملک بھر میں پچاس لاکھ ضرورت مندوں کے لیے مفت کھانا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نئے علاقوں میں کھانے تیزی سے پہنچانا۔
صحت کے کارکنوں اور بزرگوں و نوجوانوں کی نگہداشت کرنے والوں کے لئے روزانہ ایک لاکھ ماسک،ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں و نوجوانوں کی نگہداشت کرنے والوں کے لئے روزانہ ہزاروں ذاتی حفاظتی آلات ( پی پی ای) کی جن میں کپڑے، ہیلمٹ اور چشمے شامل ہیں،فراہمی۔ ملک گیر پیمانے پر فوری حرکت میں آنے والی نوٹیفائیڈ گاڑیوں کو مفت پیٹرول، بغیر کسی رکاوٹ کے روزانہ تقریبا ً 40 کروڑ افراد اور ہزاروں تنظیموں کو ا ’گھر سے کام‘ ، ’گھر سے مطالعہ‘ اور ’گھر سے صحت‘ کے اقدامات کے ذریعے جوڑنے میں ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کرنے والا جیو(Jio) رابطہ ، جس سے ملک کی رفتار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ لاکھوں ہندوستانیوں کو روزانہ اسٹورز اور گھر وں تک ضروری سامان مہیا کرنے والا ریلائنس ریٹیل۔وقتا ًفوقتاً مناسب مالی اعانت کے علاوہ یہ آر آئی ایلکی قوم سے مجموعی طور پر وابستگی ہے۔
کمپنی اور اس کے ملازمین روزانہ قوم کی خدمت کے لیے حاضر رہیں گے ۔آر آئی ایل کوویڈ۔19 چیلینج کے بارے میں ہندوستان کے ردعمل کی حمایت کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے تک اس کی حمایت جاری رکھے گی۔ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر شری مکیش امبانی نے کہا ”ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان قبل اس کے کہ دیر ہوجائے جلد ہی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی جیت لے گا ۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی پوری ٹیم بحران کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے اور کویوڈ۔19 کے خلاف اس جنگ کو جیتنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی“۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئر پرسن محترمہ نیتا امبانی نے کہا ، ”جب قوم کوویڈ 19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھی ہو رہی ہے ، ریلائنس فاؤنڈیشن میں ہم سب اپنے ہم وطنوں اور خواتین کے ساتھ خاص طور پر ان کے ساتھ جو اس لڑائی میں پیش پیش ہیں اظہاریکجہتی کرتے ہیں ، اور ان سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کرتے ہیں۔ہمارے ڈاکٹروں اور عملے نے ہندوستان کا پہلا کوویڈ 19 اسپتال قائم کرنے میں مدد کی ہے اور وہ کوویڈ 19 کی مکمل اسکریننگ ، جانچ ، روک تھام اور علاج میں حکومت کی مدد کے لئے پرعزم ہیں“۔محترمہ ۔ نیتا امبانی نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت یہ بھی ہے کہ ہم اپنے پسماندہ طبقات ا ور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوںکی حمایت کریں۔
ہمارے کھانے کی تقسیم کے پروگرام کے ذریعے ، ہمارا مقصد ملک بھر میں روزانہ لاکھوں افراد کو کھانا کھلانا ہے۔آر آئی ایل ہندوستان کی سب سے بڑی نجی کمپنی ہے ، جس کا 6لاکھ 22ہزار809کروڑ روپے (.1 90.1 بلین ڈالر) کا مجموعی کاروبار ، 64 ہزار 478کروڑ روپے ( .9..3 بلین ڈالر) کا نقد منافع ، اور 2019سال کے دوران39ہزار588کروڑ روپے(5.7بلین ڈالر) کا مجموعی منافع ۔ RIL کی سرگرمیاں ہائیڈرو کاربن کی کھوج اور پیداوار ، پٹرولیم ریفائننگ اور مارکیٹنگ ، پیٹرو کیمیکلز ، خوردہ اور ڈیجیٹل خدمات پر محیط ہیں۔ ہندوستان سے آر آئی ایل اعلی درجہ کی اور صف اول کی کمپنی ہے جس نے خود کو فارچیون کی عالمی سطح پر دنیا کی سب سے بڑی 500 کمپنیوں کی فہرست میں جگہ پائی ہے۔ کمپنی 2019 کے لئے ‘فوربس گلوبل 2000’ درجہ بندی میں 71 ویں نمبر پر ہے۔