نئی دہلی:(پریس ریلیز) مکیش انبانی کی ریلائنس جیو نے بدھ کے روز نیوآل اِن ون پلان کااعلان کےا ۔ نئے پلانس چھ دسمبر سے لاگو ہوں گے۔ کمپنی نے آج نئے پلانس کا اعلان کرتے ہوئے انہیں تجزیہ کاروں کی امیدسے بہتر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کا اندازہ تھا دیگر کمپنیوں کے مقابلہ میں جیو کے نئے پلانس 15 سے 20فیصد تک سستے ہوں گے جبکہ کمپنی کے نئے پلان اس کے مقابلے میں15 سے 25 فیصد تک سستے آئے ہےں۔ جیو کے نئے پلان 199 روپے سے 2100 روپے تک کے ہیں۔ ان کی ویلیڈٹی 28 دن سے ایک سال تک کی ہے۔

جیو کا سب سے سستا پلان 199 روپے کا ہے۔ ےہ پلان 28 دن کا ہے۔ اس میں صارف کو جیو سے جیو ان لمیٹڈ اور دوسرے نیٹ ورک کے لیے ایک ہزار ایف یوپی منٹ اور روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈیٹاملے گا۔ دوسرا پلان 249 روپے کا ہے۔ اس کی ویلڈٹی بھی 28 دن کی ہے ۔ اس میںدو جی بی ڈیٹا روزانہ اورجیو سے جیو ان لمیٹڈ کے ساتھ ایک ہزار ایف یوپی منٹ ملے گا۔ اسی زمرہ مےں تیسراا پلان 349 روپے کا ہے جس میں ہر روز 3 جی بی ڈیٹا اورجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال کے ساتھ ایک ہزار ایف یوپی منٹ ملے گا۔

جیوسے دوسرے نیٹ ورک پر کتنے منٹ تک فری کالنگ کی جاسکتی ہے اسے ایف یو پی منٹ سے دےکھا جاتا ہے۔56 دن کی ویلڈٹی والا سب سے کم روپے کا پلان 399 روپے کا ہے جس مےںجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال کے ساتھ دو ہزار ایف یوپی منٹ کے ساتھ ہی روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈیٹا صارف کو ملے گا۔

دوسرا پلان 444 روپے کا ہے جس مےںجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال کے ساتھ دو ہزار ایف یوپی منٹ کے ساتھ ہی روزانہ ڈیڑھ جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا۔ تینماہ یعنی 84 دن کے زمرہ میں 555 اور 599 روپے کے دو پلان ہےں۔ پہلے پلان مےںجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال کے ساتھ3000 ایف یوپی منٹ کے ساتھ ہی روزانہڈیڑھ جی بی ڈیٹاملے گا۔

دوسرے پلان مےںمےںجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال کی سہولت کے ساتھ 2 جی بی ڈیٹا روزانہ اور تین ہزار ایف یو پی منٹ ملے گا۔ ایک سال کے 2100 روپے کے پلان مےںجیو سے جیو ان لمیٹڈ کال اور بارہ ہزار ایف یو پی منٹ کے ساتھ ہی ڈیڑھ جی بی ڈیٹاروزانہ ملے گا۔

افورڈ ایبل میں سب سے سستا پلان 129 کا ہے ۔ اس کی مدت 28 دن او ان لمیٹڈکال کے ساتھ ایک ہزار ر ایف یوپی منٹ اور 2 جی بی ڈیٹاروزانہ ملے گا۔ اس زمرہ میں 329 روپے کا پلان 84 دن کا ہے جس میں چھ جی بی ڈیٹاروزانہ اور3000ایف یو پی منٹ کی سہولت ہوگی۔ تیسرا پلان 1299 روپے کا ہے جس کی مدت 362 دن اور 24 جی بی ڈیٹا روزانہ اور 12 ہزار ایف یو پی منٹ کی سہولت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *