Religious leaders of all faiths gather at ‘Quami Ekta Meet’ in Rajouriتصویر سوشل میڈیا

راجوری:گذشتہ دنوں مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ کے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی اس وقت دوبارہ گونج سنائی دی جب یہاں سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد قومی اتحاد جلسہ میں کثیر تعداد میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔

موصول اطلاع کے مطابق ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام ، اس تقریب میں جو معاشرے میں ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی،تمام برادریوں کے مذہبی رہنماو¿ں نے شرکت کی ۔ یہاں تک کہ انہوں نے فوج کو بہت سارے معاشرتی کام کرنے اور خاص طور پر قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے کی بھی تعریف کی۔

مذہبی لیڈروں نے نوجوانو ںسے مخاطب ہو کر کہا کہ معاشرے میں چاہئے کوئی بھی مذہب کیوں نہ ہو ہمیں سبھی مذہبوں کا احترام کرنا چاہئے اور ایک جٹ ہو کر معاشرے میں ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دیں۔تھیٹر گروپس کے ذریعے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے جس سے ذریعے عوام کو ایک مثبت پیغام دیا گیا، اس پروگرام کا اہتمام جموں یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *