Renuka Shahane reacts to Kangana Ranaut's 'soft porn star' comment on Urmila Matondkar, says 'It crosses the line of decency'تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: نوجوان بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سی ہی مسلسل بالی ووڈ شخصیات اس مدعے پر اپنی بات رکھ رہے ہیں۔

اس مدعے پر اداکارہ رینوکا شہانے بھی سوشل میڈیا میں ابتدا سے ہی کافی سرگرم رہی ہیں ۔ حالانکہ اب رینوکا شہانے کو لگتا ہے کہ اب جو کچھ بھی بحث چل رہی ہے اور ہو رہا ہے ا سکا سوشانت سنگھ کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

اس معاملے پر رینوکا نے اداکارہ کنگناکوتنقید کا نشانا بنایا ہے۔ ایک نیوز پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ رینوکا شہانے نے کاکہ سوشانت سنگھ کا کیس تبھی پیچھے چھوٹ چکا تھا جب کنگنا رناوت نے ممبئی پولیس اور مہاراشٹر حکومت کو ٹارگیٹ کرنا شروع کیا اور ممبئی کا موازنہ پی او کے سے کر دی تھی۔

شہانے نے مزید کہا کہ یہ سارے معاملات سوشانت کی موت کے معاملے سے نہیں جڑے ہوئے ہیں۔ رینوکا نے یہ بھی کہا کہ سوشانت کے مدعے پر بھی کنگنا کا پہلا رد عمل یہی تھی کہ یہ سب صرف اقربا پروری کی وجہ سے ہوا ہے۔

کنگنا کے ارمیلا ماتونڈکر کو سوفٹ پورن اسٹار والے بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے رینوکا شہانے نے کہا ’ کنگنا نے شائستگی کی ساری حد پار کر دی ہے اور یہ سب بیکار کی باتیں وہ اپنی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر بول رہی ہیں۔ شہانے یہ بھی کہا کہ انہیں کنگنا سے کسی حساسیت سے کی کوئی امید بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سوشانت موت معاملے میں سی بی آئی کے علاوہ این سی بی ، ای ڈی بھی جانچ کر رہی ہے ، وہیں اب اس معاملے میں ڈرگس اینگل سے تحقیق کی جارہی جس میں بالی ووڈ کے کئی بڑی شخصیات کے نام سامنے آرہے ہیں ، این سی بی پہلے ہی ریا چکرورتی سمیت 6لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *