چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سمگھ اور شرومنی اکالی دل نے پاکستان میں جمعہ کے روز ننکانہ صاحب گوردوارے پر مشتعل اور تشدد پر آمادہ ہجوم کے حملے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔

کیپٹن نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ وہ ننکانہ صاحب گوردوارے میں پھنسے زائرین کے تحفظ اور انہیں شرپسندوں کے مجمع سے بچانے کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے وزیر اعظم نریندرف مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ معاملہ اپنے پاکستانی ہممنصب سے اٹھائیں۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان میں مقدس شہر ننکانہ صاحب کے باہر پر تشدد کارروائیوں میں سکھ برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔دریں ثنا مذکورہ واقعے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں حالات اب معمول پر ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے معمولی تنازع کو مذہبی تصادم کا رنگ دینا غلط ہے اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ننکانہ صاحب میں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریبات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *