اسلام آباد: گلگت- بلتستان کے رہنما اور کارکن سجاد راجہ نے 22 اکتوبر 1947 کو پاکستان کے ذریعے جموں و کشمیر پر کئے گئے حملے کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے خلاف مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے اپنی فوج واپس نہیں بلا لیتا ہے۔
سجاد راجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 22 اکتوبر 1947 کو جموں و کشمیر پر حملہ کیا اوراس کو تقسیم کر دیا ، لیکن ہماری مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ پاکستان اپنی فوج اورتمام شہریوں کو ہماری ریاست سے واپس بلانے پر مجبور نہیں ہوجاتا۔ ہمیں 22 اکتوبر کو یوم مزاحمت کے طور پر منانا چاہئے۔
ان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔قبل ازیں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران پاکستانی پی او کے سے آئے ہوئے محمد سجاد راجہ خطاب کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔ اپنا درد بیان کرتے ہوئے راجہ نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام کی مخالفت کرنے والوں کے گلے پر پاکستانی بوٹ ہے۔
بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں ہونے کی سزا بھگتنا پڑ رہی ہے۔