Resolution tabled by India in UNGA to prevent terrorists from acquiring WMDs adopted by consensusتصویر سوشل میڈیا

اقوام متحدہ : وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے اسلحہ تک دہشت گردوں کی رسائی روکنے کے لیے 75ممالک کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کردہ ہندوستانی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔

ہندوستان، جو سرحد پار سے پاک حکومت کی زیر سرپرستی چلائی جانے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اس بات کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک دہشت گردوں کی رسائی بین الاقوامی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہا ہے اور اسے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ اس نے دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تک رسائی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ 75 سے زائد ممالک نے اس تجویز کی حمایت کی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں اسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپنی سالانہ قرار داد میں ہندوستان نے دہشت گردوں کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کے حصول اور انہیں مہیا کرنے کے انتظامات روکنے کے لیے بہتر بین الاقوامی تعاون کی تلقین کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *