'Response will be swift and forceful if US interests attacked', Bidenتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجموعی طور پر اپنے اس فیصؒہ پر پوری طرح مطمئن ہیں ۔ انہوں نے طالبان کو بھی وارننگ دی کہ اگر وہ امریکی اہلکاروں پر حملہ کیا گیا یا افغانستان میں ان کی کارروائیوں میں خلل ڈالا گیاتو امریکہ ان کے خلاف تیز اور سخت کارروائی کرے گا۔

افغانستان میں عدم استحکام کی صورتحال پر ، بائیڈن نے کہا کہ ان کے سامنے امریکی افواج کا انخلا یا تیسری دہائی کی جنگ کے لیے وہاں مزید ہزاروں امریکی فوجی بھیجنے کا آپشن موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

امریکی صدر کا یہ ریمارک اس وقت سامنے آیا جب کابل کے ہوائی اڈے پر امریکی افواج کے انخلا کے بعد افراتفری پھیل گئی اور طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد ہزاروں افراد نے ملک چھوڑنے کی کوشش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *