Rishi Sunak cabinet reshuffle, Suella Braverman returns as Home Secretaryتصویر سوشل میڈیا

لندن : برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب ہوکر باقاعدہ 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں داخل ہونے کے بعد شی سونک ے اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کر دی۔ انہوں نے اپنی پیش رو لز ٹرس کی کابینہ کے بھی کچھ وزیروں کو اپنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔

اپنی کابینہ میں رشی نے گرانٹ شاپس کو وزیر تجارت و توانائی ،اسٹیو برکلیو کو وزیر صحت،محترمہ تھریسے کوفی زیر ماحولیات،ندیم زہاوی پارٹی چیرمین،ڈومینیک روب نائب وزیر اعظم اور وزیر انصاف اور سوئلا بریومین وزیر داخلہ بنائی گئی ہیں۔ سونک نے اعلان کیا کہ وہ وزیر خزانہ جیرمی ہنٹ کو جنہیں سابق وزیر اعظم ٹرس نے دو ہفتے قبل بحران کے دورا ن منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے مقرر کیا تھا، ان کے عہدے پر برقرار رکھیں گے۔

واضح ہو کہ رشی سونک رواں برس وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے تیسرے برطانوی وزیراعظم ہیں۔ ان کی پیش رو لز ٹرس سیاسی و معاشی بحران کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *