Rishi Sunak: My vision for a better futureتصویر سوشل میڈیا

لندن:برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے ملک کی معیشت کی خراب حالت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے آنے والے سالوں میں قومی قرضوں اور مہنگائی کو کم کرنا اپنی ترجیحات میں بتایا ہے۔ نئے سال کی اپنی پہلی تقریر میں، سونک نے کساد بازاری سے گزر رہے برطانیہ کے لیے اپنی پانچ ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔

منگل کی شام جاری ہونے والی تقریر کے اقتباسات کے مطابق سونک نے کہا کہ انہیں زندگی میںجو بھی موقع ملا وہ تعلیم کے ساتھ شروع ہوا ہے ۔یہ یقینی بنانے کے لیے کہ انگلینڈ میں 18 سال تک کے تمام اسکولی طلبا ریاضی کا کسی نہ کسی شکل میں مطالعہ کریں سونک نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے ملک پر فخر محسوس کریں۔ مہنگائی، توانائی کے بلوں اور نیشنل ہیلتھ سروس کے بارے میں کم فکر کریں، اور انصاف پر بھروسہ کریں۔

انہوں نے ملک کے لیے جن پانچ ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ان میں زندگی گزارنے کی لاگت کو کم کرنے لیے اس سال مہنگائی کو آدھا کر دیا جانا ،ملک بھر میں بہتر تنخواہ والی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا،عوامی خدمات کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے قومی قرض کو کم کرنا،نیشنل ہیلتھ سروس این ایچ ایس کی انتظار کی فہرستوں کو کم کرنا اور مریضوں کی دیکھ بھال کو تیز کرنا اور ملک میں غیر قانونی آمدورفت میں زبردست کمی لانے کے پیش نظر چھوٹی کشتیوں کو روکنے کے لیے قوانین پاس کرنا شامل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *