Ritaal Mutawwa: An Arab teenage to conquer Arab world's highest mountain in Moroccoتصویر سوشل میڈیا

ریاض: (اے یو ایس )سعودی عرب کے ایک نوخیز اور کم عمرکوہ پیما گیارہ سالہ رتال المطوع نے مراکش میں واقع عرب دنیا کی بلند ترین چوٹی ’جبل توبقال‘ سرکرلی۔المطوع نہ صرف سعودی عرب بلکہ عرب دنیا کا پہلا کم عمر کوہ پیما ہے جس نے عرب دنیا کی چوٹی سر کی ہے۔

مراکش میں واقع یہ پہاڑی چوٹی اطلس پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جس کی بلندی سطح سمندر سے 4167 میٹر ہے۔ رتال المطوع نے چوٹی سرکرنے کا سفرپانچ دن میں مکمل کیا۔11 سالہ رتال المطوع کو کوہ پیمائی ورثے میں ملی ہے۔ اس کے والد بھی کوہ پیما ہیں۔

مطوع کو ہائیکنگ کا بھی شوق ہے۔ رتال کے والد نے بتایا کہ اس نے بیٹے کی کوہ پیمائی 8 سال کی عمر میں شروع کی۔ اس نے کورنا وبا کے د نوں میں مراکش میں واقع پہاڑی چوٹی کا سفر شروع کیا۔رتال مطوع کے والد عبدالعزیز نے بتایا کہ اس کا بیٹا کئی پہاڑی چوٹیوں پر چڑھے میں اس کے ہمراہ رہا ہے۔

اس عقبہ القرون نامی سعودی پہاڑی چوٹی سر کی۔ یہ نجد کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے۔ اس کے علاوہ جبل الصبحا میں بھی رتال اس کے ساتھ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *