نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلمساز روہت شیٹی اپنی سپر ہٹ اور کامیاب فلم ’ چنئی ایکسپریس‘ کی دوسری قسط بنانے کے خوہشمند ہیں اور اس فلم میں وہ اداکار کارتک آرین اور اداکارہ سارہ علی خان کو مرکزی کردار کی شکل میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم ’ چنئی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان اور اداکارہ دپیکا پڈکون مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔
حال ہی میں فلمساز روہت شیٹی اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں شرکت کی تھی، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ کبھی ’ چنئی ایکسپریس‘ کی دوسری قسط بناتے ہیں تو اس میں مرکزی کردار میں کون ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں فلمساز روہت شیٹی نے کہا ’ اگر وہ اس کا دوسرا پارٹ بناتے ہیں تو اس میں کارتک آرین اور اداکارہ سارہ علی خان کو لیں گے۔
قابل غور ہے کہ روہت شیٹی ان دنوں اپنی ’ سوریا ونشی’ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ، اس فلم میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے،یہ فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔