بخاریسٹ: (اے یو ایس)رومانیہ فضائیہ کا ایک مگ21- جنگی طیارہ جوجنوب مشرقی رومانیہ میں واقع میحا ئل کوگالنی سینو فوجی اڈے سے بدھ کی شام فضائی گشت کے لیے نکلا تھا بحر اسود کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ اس طیارہ حادثہ کے بعد فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر آئی اے آر 330-کو اس کی تلاش اور بچاو¿ کا کام کرنے کے لیے روانہ کیا گیا لیکن وہ بھی حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں پائلٹ اور سات فوجی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یہ ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتہ جنگی طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے نکلا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر آئی اے آر 330 کو حادثے کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد پر مشتمل عملہ تھا جن میں سے دو بحریہ کے تیراک تھے۔رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد بھی مگ 21 ایئرکرافٹ اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، لاپتہ جہاز کے پائلٹ نے خراب موسم کی اطلاع دی تھی جس پر اسے واپس بیس آنے کی ہدایت دی گئی لیکن پائلٹ واپس نہ آسکا جس کے بعد جہاز کی تلاش کےلئے آپریشن شروع کیا گیا۔
