تورین (اٹلی): جو وینٹس کے اسٹار اسٹرائیکرکسٹیانو رونالڈو نے کلب ٹورنامنٹ سیری اے میں اپنی پہلی اور کیریر کی 56ویں ہیٹ ٹرک کی۔اٹلی کے تورین میں کھیلے گئے اس مقابلہ میں جو ونٹس نے کیگلیاری کو 4-0سے شکست دی۔
رونالڈو نے 49ویں،67ویں اور82ویں منٹ میں گول کیا۔ ایک دیگر مقابلہ میں انٹر میلان نے نیپولی کو 3-1سے شکست دی۔انٹرم میلان کی جانب سے رومیلو لوکاکو نے14ویں اور 33ویں منٹ میں گول کیے۔ پرتگال کے فارورڈ ونالڈو نے 15میچوں میں13گول کیے ہیں۔
انہوں نے ہیٹ ٹرک کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میںاس لیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک کر کے بہت خوش ہوں۔ لیکن سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کھیل پیش کر رہی ہے۔
رونالڈو نے دوسرے ہاف کے شروع میں ہی راگنر کلاون کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور چمپین کو ایک ۔صفر کی سبقت دلادی۔ 67ویں منٹ میں انہوں نے دوسرا گول گونزالو ہیگوئین کے پاس پر کیا۔
اور اسکور3-0ہو گیا۔ تھوڑی ہی دیر بعد گول کیپر روبن اوسلین کے ہاتھوں سے پھسلی گیند کو گول پوسٹ میں لڑھکا کر رونالڈو نے اپنی 56ویں کیریر ہیٹ ٹرک کی۔2018میں99.2ملین پونڈ کے عوض رئیل میڈرڈ سے جو ونٹس میں آنے کے بعد سے 34سالہ رونالڈو زبردست فارم میں ہیں اور پچھلے5سیری اے میچوں میں ہر میچ میں انہوںنے گول کیے ہیں۔