کوالمپور: (اے یوایس) ملییا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق، جو فی الحال سزائے قید بھگت رہے ہیں، کی اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت ہو نے کے بعد انہیں بھی 10سال قید کی سزا سنادی گئی۔ کوالالمپور ہائی کورٹ نے ملیشیا کی سابق خاتونِ اوّل کو رشوت ستانی کے 3 الزامات میں مجرم قرار دیا ۔ان پر شمسی توانائی کے منصوبے میں 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے الزامات ہیں۔
سابق خاتون اوّل روسما منصور اپنے شوہر کے دورِ اقتدار میں اپنے شاہانہ طرزِ زندگی سے مشہور ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب رزاق بھی کرپشن کے الزامات پر جیل میں 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔70سالہ سابق خاتون ول پرآرائش و زیبائش کی اشیائ، عیش و آرام کے ساز سامان اور زیوات کی رسیا تھیں ۔جب پولس نے2018میں ان دونوں میاں بیوی کی املاک پر چھاپہ مارا تھا تو وہاں سے 16لاکھ ڈالر کے ہیرے جڑے طلائی ہار ، خوتین کے پہننے والے 14تاج (ٹی آئی اے آر اے) اور 272ہرمیس بیگ برآمد ہوئے تھے۔
