RSS leader advices Farooq Abdullah to leave India and and go to Chinaتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈر اندریش کمار نے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) اور گلگت بلتستان کو خالی کرنے کے لئے پاکستان پر دبا ﺅڈالنے کی مہم شروع کردی ہے۔ آر ایس ایس رہنما نے نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی پر بھی آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے سے متعلق اپنے بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

آر ایس ایس کے مسلم راشٹریہ منچ کے ایک کنونشن میں شرکت کے دوران کمار نے کہا کہ پاکستان کو اپنی جگہوں سے اپنی فوج کو ہٹانا چاہئے۔اب ، پی او کے اور گلگت بلتستان کے لئے آواز اٹھائی جائے گی۔ وہ جموں و کشمیر کا حصہ تھے اس لئے انھیں ہندوستان میں شامل کر دیا جائے گا۔ اس لیے اب پاکستان کے ذریعے پی او کے ، بلتستان گلگت کو خالی کروانے کے لئے ایک تحریک چلائی جائے گی۔

فاروق عبداللہ کی طرف سے جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لئے چین کی حمایت حاصل کرنے کے بارے میں اظہار تشویش کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ایک قرارداد منظور کی جائے گی جس سے کہ وہ چین جاکر ہم پر مہربانی کرسکیں ۔کمار نے ترنگے پرتبصرہ کرنے کے لئے محبوبہ مفتی پر بھی تنقید کی اورکہا کہ پی ڈی پی کی سربراہ سے مرکزی علاقہ کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ وہ جہاں جانا چاہتی ہیں وہاں کیوں نہیں چلی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں کو جیل میں ڈالنے پر کسی نے بھی برہمی کا اظہار کیا نہ احتجاجی ریلیاں نکالیں اور دھرنے دیئے۔ نہ کسی نے کشمیر بند اور ہڑتال کے نعرے بلند کیے۔ انہوں نے کہا ، اس کے بجائے عوام کی اکثریت خوش تھی کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹا اور انہیں مار ڈالا وہ آخر جیل گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *