Ruling coalition bribing provincial lawmakers ahead of crucial Punjab chief minister’s election: Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

لاہور(اے یو ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان کی جماعت کے ارکان کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے حوالے سے سندھ ہاو¿س کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور ان کے ارکانِ صوبائی اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اس سارے عمل کے مرکزی کردار آصف زرداری ہیں جنھیں جیل بھیجنا چاہیے۔ ان کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش نہ صرف جمہوریت جبکہ معاشرے کی اخلاقی اقدار پر بھی حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ان وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو تاحیات نااہل کر دیا ہوتا تو وہ ایک بند کا کام کرتا۔

پی ٹی آئی کے ایک سینیئر رہنما فواد چوہدری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل ان کی جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی 40، 40 کروڑ میں خریدا جا رہا ہے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ حیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے لے کر ترکی روانہ ہو گئے ہیں ۔ اس کے پیچھے آصف زرداری ماسٹر مائنڈ ہیں۔سپریم کورٹ میں جماعت کے تین ارکان غضنفر علی چھینہ، سردار شہاب الدین اور بھکر سے عامر نے سپریم کورٹ میں حلف نامے جمع کرائے ہیں جن میں بتایا گیا کہ کس طرح انھیں پیسوں کی پیشکش کی گئی۔ ان سے عطا تارڑ نے بات کی اور کہا کہ ہم بھی آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا 25 سے 30 کروڑ روپے فی بندہ دے سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ آصف زرداری لوگوں کو خریدنے کا کام کر رہے ہیں اور یہ پیسے دے رہے ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی تحقیقات کرائے اور رانا ثنا اللہ، عطا اللہ تارڑ اور زرداری کو گرفتار کیا جائے۔‘ان کا کہنا ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطے کر کے انھیں پیسوں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ عوام غیر سیاسی سرگرمیاں اور ایم پی ایز کی خرید و وفروخت کو برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا ارادہ ہر حالت میں حکومت سے چمٹے رہنے کا ہے ۔ سپریم کورٹ قانون کے تقاضے یقینی بنائے۔شجاعت صاحب نے وعدہ کیا ہے کہ ایم پی ایز پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔ ممبران صوبائی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈر کو آگاہ کیا گیا کہ آفرز کی جا رہی ہیں۔ ہماری تعداد پوری ہے، امید ہے کہ منصوبہ ناکام ہوگا۔‘فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 188 ارکان کی تعداد ہے اور یہ 190 پر بھی جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *