Russia accuses US of direct role in Ukraine warتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس ) روس نے یوکرینی راکٹ حملوں میں امریکا کے کردار کا حوالہ دے کر یوکرین جنگ میں امریکہ کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی راکٹ حملے امریکا اور یوکرین میں ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہیں۔ جبکہ امریکہ نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجرجنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرین کے فوجی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ نے ٹیلی گراف کودیے گئے انٹرویو میں راکٹ حملوں میں امریکا کے کردار کا ذکر کیا ہے اور یہ یوکرینی عہدہ دار واڈیم سکیبتسکی نے دا ٹیلی گراف کیف کو بتایا کہ انھوں نے سیٹلائٹ تصاویر اور واشنگٹن کی جانب سے فراہم کردہ حقیقی وقت کی معلومات کی بنیاد پرہیمارس راکٹ لانچ سسٹم کا استعمال کیا ہے۔

سکیبتسکی نے کہا کہ روسی فوج پرحملوں سے قبل امریکی اور یوکرینی انٹیلی جنس افسروں کے درمیان مشاورت ہوئی تھی اور امریکاکو ہدف کے انتخاب پرویٹواختیار حاصل تھا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ امریکی حکام نے براہ راست نشانہ بنانے کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ۔واشنگٹن نے بار بار یہ بات زوردے کرکہی ہے کہ اس کا کردار قیف کو ہتھیارمہیا کرنے تک محدود تھا اور وہ اس جنگ میں براہ راست ملوث نہیں ہونا چاہتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *