Russia announces end of temporary ceasefireتصویر سوشل میڈیا

پیرس:(اے یو ایس)روس نے یوکرین کے خلاف فروری 2022 سے شروع اس جنگ کے بعد پہلی بار محدود اور یکطرفہ جنگ بندی ختم کر دی ۔دوسری جانب یوکرین پہلے ہی اس یکطرفہ جنگ بندی کو مسترد کر چکا تھا اور روس پر اپنے حملے جاری رکھے تھے، تاہم روس کی یہ جنگ بندی 36 گھنٹے جاری رہی۔اب روس کی طرف سے دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد خر خیف میں ایک 50 سالہ شخص روسی گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بات اس علاقے کے گورنر نے ایک ٹیلی گرام میں بتائی ہے۔

یوکرینی شخص کی ہلاکت کا یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا ہے۔واضح رہے یوکرین میں آرتھو ڈاکس مسیحی اپنی کرسمس کا دن 25 دسمبر کے بجائے سات جنوری کو مناتے ہیں۔اسی طرح روسی آرتھو ڈاکس مسیحی بھی کرسمس 7 جنوری کو مناتے ہیں۔ کرسمس کے حوالے مسیحی فرقوں میں یہ تضاد صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔لیکن اس بار یوکرین میں آرتھو ڈاکس مسیحیوں کو بھی اپنی کرسمس 25 دسمبر کو منانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم بہت سے یوکرینی آرتھوڈاکس مسیحیوں نے اپنے کرسمس 7 جنوری کو ہی منانے پر اصرا ر کیا۔جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کریملن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر اپنا جنگی دباو خصوصی فوجی آپریشن کے ذریعے جاری رکھے گا۔ تاکہ روس کی یقینی اور حتمی فتح کو ممکن بنایاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *