Russia backs India for permanent membership in Un Security Councilتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس نے ایک بار پھر ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی) کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کی ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے ممالک کی نمائندگی کے ذریعے سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے کی صلاحیت کو دیکھتے ہیں، خاص طور پر ہندستان اور برازیل کے ساتھ سلامتی کونسل میں مستقل رکن کے طور پر ایک جگہ ملنی چاہیے۔

اس سے قبل ہندوستان نے 31 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اصلاحات پر ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو مستقل اور غیر مستقل دونوں زمروں میں بڑھایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ اس کے کام کرنے کے طریقوں کو بہتر بنانے کی بھی وکالت کی گئی تھی۔ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کی حمایت کی تھی۔

اس دوران انہوں نے جاپان اور جرمنی کو مستقل رکن بنانے کی بات بھی کی تھی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت کا اعادہ بھی کیا۔ بائیڈن نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ اسے مزید جامع بنایا جائے تاکہ یہ آج کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *