Russia blocks resolution on nuclear disarmamentتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: روس نے ایٹمی ترک اسلحہ معاہدے کے حوالے سے چار ہفتہ سے جاری اقوام متحدہ کی کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ یہ کہتے ہوئے روک دیا کہ اس کے متن میں سیاسی رنگ آمیزی ہے۔ روس کے نمائندے ایگور وشنویتسکی نے کہا کہ مسودے کا حتمی متن 30 صفحات سے زیادہ طویل اور غیرمتوازن ہے اور ہمارے وفد کو کچھ پیراگراف پر جوسیاسی نوعیت کے ہیں،سخت اعتراض ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس نے صرف متن کے حوالے سے مسئلہ نہیں اٹھایا بلکہ زاپوریزیا جوہری پلانٹ کے حالے سے جو پیرا گراف ہے اس پر روس کا سخت اعترض ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے کانفرنس کے صدر گوسٹو زولاوینن نے ا اجلسا کے اختتام پر کہا کہ روس کی جانب سے متن کا مسئلہ اٹھانے کی وجہ سے ہم معاہدہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ واضح ہو کہ جوہری عدم توسیع معاہدہ (این پی ٹی) پر دستخط کرنے والے 191 ممالک ہر 5 سال بعد اس کا جائزہ لیتے ہیں، اس معاہدے کا مقصد جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا، مکمل تخفیف اسلحہ اور جوہری توانائی کے پرامن مقاصد کے لیے استعمال میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔یہ تمام رکن ممالک یکم اگست سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں جمع ہیں اور انہوں نے کم و بیش ہر اجلاس بشمول جمعہ کو ہونے والے آخری اجلاس میں جو کئی گھنٹے تک ملتوی رہا شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *