Russia confirms Meta's designation as extremistتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:: روس اور یوکرین کی جنگ کے درمیان روسی صدر ولادی میر پوتین نے زبردست قدم اٹھاتے ہوئے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیم کی فہرست میں شامل کر دیا۔

فیڈرل سروس فار فنانشل مانیٹرنگ (روزفن مانیٹرنگ) کے ڈیٹا بیس کے مطابق، روس نے منگل کے روز فرمان جاری کر کے میٹا کو دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا واضح ہو کہ مارچ میں روسی حکومت نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا تھا۔

یہی نہیں ماسکو کی ایک عدالت نے مارک زکربرگ کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے یوکرین میں سوشل میڈیا صارفین کو روسیوں کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والا مواد پوسٹ کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ لیکن میٹا کے وکیل نے پھر ان الزامات کو مسترد کر دیا، اور عدالت کو بتایا کہ تنظیم کبھی بھی شدت پسند سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی اور وہ روسو فوبیا کے خلاف تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *