Russia forces attacking along broad east front, Ukraine saysتصویر سوشل میڈیا

قیف (یوکرین): روسی فوجوں نے منگل کے روز مشرق میں صنعتی نوعیت سے اہم ترین علاقہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر زمینی حملے کرنے شروع کر دیے۔ روس کی اس تازہ فوجی کارروائی کو یوکرین نے جنگ کا نیا مرحلہ قرار دیا۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ روسی فوجیں دونباس خطہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہیں۔جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ قابضین نے پورے محاذی علاقہ میں ہمارے دفاع میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے پیر کو کیے گئے حملے کے بعد منگل کو اپنے حملوں میں مزید شدت پیدا کر دی اور دونباس کے دو خطوں ڈونیسک اور لوہانسک پر اپنی توجہ مرکوز کر دی۔ جنوبی دونیسک میں جنرل اسٹاف نے کہا کہ روسی فوجیں ناکہ بندی کیے ہوئے ہیں اور جنگی نوعیت سے اہم
بندرگاہ ماریوپول پر گولہ باری اور دیگر شہروں پر میزائلوں کی بارش کر رہی ہیں۔

پیر کے روز یورکینی صدر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری روسی فوج کا ایک بڑا حصہ اس کارروائی پر توجہ مرکوز کیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *