Russia pounds Ukraine, targeting supply of Western armsتصویر سوشل میڈیا

لیویو:اس بات پر اظہار نارضگی کرتے ہوئے کہ مغرب یوکرین کو اسلحہ سے آراستہ کر رہا ہے روس نے یوکرین کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور اسلحہ فراہمی کے دیگر ذرائع کو ہدف بنا کر زبردست بمباری کی جبکہ دوسری جانب یورپی یونین نے یوکرین پر جنگ تھوپے جانے پر روس کو مزید سزا دینے کے لیے تیل درآمدات پر، جو کہ اس کی آمدنی کا نہایت اہم ذریعہ ہے، پابندی عائد کرنا تجویز کیا ہے۔

ماریوپول کے مئیر کے مطابق یوکرین کی کھنڈر میں تبدیل ہوجانے والے جنوبی بندرگاہی شہر ماریوپول میں یوکرینی فوج کے آخری مقام ایزوویستل اسٹیل مل میں ہنوز گھمسان کی جنگ جاری ہے۔لیکن روسی عہدیداران نے اس امر کی تردید کی کہ روسی فوجیں اسٹیل مل پلانٹ میں داخل ہو رہی ہیں جیسا کہ ایک روز قبل یوکرینی کمانڈروں نے دعویٰ کیا تھا۔

روسی فوج نے کہا کہ اس نے یوکرین بھر میں پانچ ریلوے اسٹیشنوں پر ایکٹرک پاور تنصیب پر بحری و فضائی میزائل داغے جبکہ بکتر بند گاڑیوں اور طیاروں نے فوجی ٹھکانوں اور ایندھن و بارود کے ڈپوو¿ں کو نشانہ بنایا۔حملوں میں شدت اس وجہ سے آئی ہے کیونکہ روس 9مئی کو یوم فتح منا رہا ہے۔

واضح ہو کہ 1945کی دوسری جنگ عظیم میں اس روز نازی جرمنی نے روس یعنی اس وقت کے سوویت یونین کے آگے ہتھیار ڈال دیے تھے ۔دیا اس پر نگاہ رکھے ہوئے کہ آیا صدر روس ولادمیر پوتین اس دن کو فتح کے اعلان کے طور پر استعمال کریں گے یا فوجی کارروائی میں، جسے انہوں نے ”خصوصی فوجی کارروائی نام دیا ہے، اضافہ کر یں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *