ماسکو: روس نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا ابھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ روس کو طالبان کی جانب سے ماسکو میں سفیر بھیجنے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زاخارووا نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ افغان حکام کے ساتھ عبوری حکومت کو تسلیم کرنے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے کہا گیا ہے کہ کابل میں ایک جائز حکومت ہونی چاہیے۔ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسائل کو حل کیا جائے۔
منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات اور حکومت کو انسانی حقوق پر یقین ہونا چاہیے۔
