ماسکو: روس نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے روسی الحاق شدہ کریمیا اور ماسکو کے سب سے بڑے شہر سیواسٹوپول کو نشانہ بنا کرچھوڑے جانے والے 13 یوکرین ڈرونز مار گرائے۔روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کریمیا کے شہر سیواسٹوپول کے قریب، جو روس کے بحیرہ اسود بحریہ کے اڈے کے طور پر کام کرتا ہے، دو ڈرون فضائی دفاع سے ٹکرا گئے اور مزید 9 ساکت و جامد ہو کر بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گئے۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ایک ڈرون اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ماسکو کے جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے تک پہنچ گیا اور ایک اور کو ماسکو کے علاقے کے اوڈنٹسوو علاقہ میں مار گرایا گیا وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یوکرین کی جانب سے کیے گئے تمام دہشت گردانہ ڈرون حملے ناکام کر دیے گئے اور ان ڈرون حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مئی کے اوائل میں کریملن پر حملہ آور ایک ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد سے روس کے بہت اندر تک ڈرون فضائی حملے بڑھ گئے ہیں۔ مئی کے اواخر میں دارالحکومت کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس مہینے کے اوائل میں تین روز کے اندر ماسکو کے ایک کاروباری علاقہ کو دو بار نشانہ بنایا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ریموٹ سے چلنے والی یوکرینی کشتیوں نے، جنہیں ڈرون بھی کہا جاتا ہے، بحیرہ اسود پر روس کی نوروسیسک بندرگاہ پرروسی ایندھن ٹینکر اور بحریہ کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔