قیف:(اے یو ایس ) روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے جمعرات کے روز یوکرین کا فوجی طیارہ ایس یو 25 مار گرایا ۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق فوجی طیارے کو مشرقی یوکرین کے میکولیف خطہ کے کراما تورک کے نزدیک نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خر خیف کے قریب یوکرینی دستوں کے کئی صدر مقام کو بھی نشانہ بنایا۔
تاہم دوسری جانب یو کرین کی طرف سے فوری طور پراس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے ماہ فروری سے روس نے یوکرین پر حملہ کر رکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان لڑائی شروع ہونے کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں۔