Russia summons British ambassador over sanctions on mediaتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: (اے یو ایس ) روسی وزارت خارجہ نے ج±معہ کو کہا ہے کہ اس نے روس میں برطانیہ کی سفیر ڈیبورا برونرٹ کو طلب کر کے لندن کی ماسکو کے ذرائع ابلاغ پرعائد کی جانے والی پابندیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روس لندن کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کا سخت اور پرعزم جواب دیتا رہے گا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آٓئی جب مئی کے شروع میں برطانیہ نے صحافیوں اور میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں جن کا مقصد ماسکو پر یوکرین میں فوجی کارروائی روکنے کے لیے دباؤ بڑھانا تھا۔

درایں اثنا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے جمعرات کو یوکرین کی مزید فوجی مدد کا وعدہ کیا ہے۔جانسن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم یوکرین کو مزید فوجی اور انسانی امداد فراہم کریں گے۔ یہ امداد جنگ میں باطل کے خلاف حق کا ساتھ دینا ہے۔اپنی طرف سے برطانوی فوج نے کہا ہے کہ اس کا ماننا ہے کہ روس پیر کو یوم فتح کے جشن سے پہلے بندرگاہی شہر ماریوپول اور بڑے ازوسٹال پلانٹ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

برطانوی فوج نے کہا کہ زوسٹال کو محفوظ بنانے اور میریوپول پر قبضہ مکمل کرنے کے لیے روس کی نئی کوششیں ممکنہ طور پر 9 مئی کو یوم فتح کا جشن اور (روسی صدر ولادیمیر) پوتین کی یوکرین میں علامتی کامیابی کی خواہش سے منسلک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *