Russia tempering expectations for cooperation as U.S. votes, foreign minister saysتصویر سوشل میڈیا

ماسکو(اے یو ایس)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکا میں منعقدہ انتخابات کے نتیجے میں نئے منتخب ہونے والے صدر کے ساتھ تعاون کے ضمن میں کوئی بڑی توقعات وابستہ نہیں کی ہیں۔

انھوں نے گذشتہ دنوں امریکی صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ”روس امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرے گا اور تعمیری تعاون کے لیے تیار ہوگا۔“

البتہ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو دوطرفہ تعلقات کے امکانات کے جائزے میں حقیقت پسندی سے کام لے رہا ہے۔دریں اثناءامریکا کے محکمہ داخلی سلامتی کے نگراں سیکریٹری ( وزیر) چڈ وولف نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ روس اور ایران ایسے ممالک کے سائبر حملوں کے باوجود امریکہ کا انتخابی نظام مضبوط ہے۔

انھوں نے ان دونوں ممالک پر سائبر حملوں کے ذریعے امریکی ووٹروں کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ۔انھوں نے کہاکہ”ہمیں ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ کوئی غیرملکی عنصر ووٹ ڈالنے کے عمل پراثرانداز ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے لیکن ہم پوری طرح چوکنا ہیں۔“

امریکہ میں انتخابات کی سکیورٹی کی ذمے دار سائبر اورانفرااسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کرس کربس نے اس اعتماد کا کہ ووٹنگ کے نتائج محفوظ ہوں گے، اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انتباہ بھی دیا کہ انتخابات پر عوام کا اعتماد مجروح کرنے کے لیے واقعات رونما ہو سکتے ہیں یا سرگرمیاں بھی انجام دی جاسکتی ہیں۔

اس لیے میں تمام امریکیوں سے یہ کہوں گا کہ وہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں اور ہر قسم کی سنسنی خیزی یا غیر مصدقہ دعووں کو شک کی نظر سے دیکھیں۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *