Russia-Ukraine updates: Russia claims its missiles destroyed ammunition depot in Odesaتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین کے اس خدشہ کے بعد کہ اب، جبکہ جنگ کو چھ ماہ ہو چکے ہیں، روس مزید تباہ کن حملے کر سکتا ہے یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیائی پلانٹ کے قریب واقع ایک شہر پر زبردست گولہ باری کی گئی اور بحر اسو دکے شمال مغربی ساحل پر واقع اہم بندرگاہ اودیسہ کے قریب روسی میزائل برستے رہے۔

موصول اطلاع کے مطابق روس نے اتوار کے روز زاپوریز ژیا جوہری پلانٹ کے قریب تازہ گولہ باری کی۔اسی دوران روس نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے اودیسہ خطہ میں واقع وہ بارود خانہ تباہ کر دیا جس میں امریکی ساخت کے ہیمارس راکٹ سسٹم کا ذخیرہ تھا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ کیلبر میزائلوں نے یہ اسلحہ ڈپور تباہ کیا ہے۔

جبکہ قیف کا کہنا ہے کہ روسی حملہ میں اناج کے گودام کو نقصان پہنچا ہے۔اودیسہ کے علاقائی انتظامیہ کے ایک ترجمان سرہی بریچک نے بتایا کہ دو میزائلوں کو تو سمندر پر ہی مارگرایا گیا البتہ تین میزائل اناج گوداموں پر آکر گرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *