واشنگٹن: شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کو جوہری اسلحہ استعمال کرنے بھی دریغ نہ کرنے کی دھمکی کے بعد چین اور روس نے بھی امریکہ کو کئی معاملات میں سنگین نتائج کا انتباہ دیا ہے۔
رائیوں کے حوالے سےچین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے تائیوان کے معاملے پر ٹانگ اڑانے کی کوشش کی تو اس کا نتیجہ برا نکلے گا۔ اس سب کے درمیان روس نے بھی امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے چین کے خلاف کوئی ‘اشتعال انگیز’ قدم اٹھایا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ تین گھنٹے تک فون پر بات کی، انہیں تائیوان کے معاملے میں مداخلت سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آگ سے کھیلنے والے کھلاڑی راکھ ہو جاتے ہیں ۔ ہ استفسار کیے جانے جانے پر کریملن کے صدارتی دفتر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔
پیسکوف نے کہا، ‘ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی دوسرے ملک کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ سب کو شش و پنج میں ڈالے یا کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھائے۔’ تباہ کن اقدام کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کئی مسائل سے دوچار ہے اس طرح کے رویے سے ‘بین الاقوامی سطح’ پر تناو¿ ہی بڑھے گا۔ واضح ہو کہ روس نے فروری میں یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد مغربی ممالک اس کے خلاف ہو گئے ہیں جب کہ چین نے اس کی مکمل حمایت کی ہے۔ جس کی وجہ سے رس بھی ہر معاملہ میں چین کی حمایت پر کھل کر سامنے آگیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 