اقوام متحدہ: (اے یو ایس ) یوکرین میں اقوام متحدہ کی ایک مبصر ٹیم نے کہا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے بین الاقوامی انسانی ہمدردی سے متعلق قانون اور انسانی حقوق کی مبینہ متعدد خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔یوکرین کے خلاف روسی حملے کو77 دن ہوچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران، اقوام متحدہ کی مبصر ٹیم نے انسانی حقوق کی سینکڑوں خلاف ورزیوں کے واقعات ریکارڈ کیے۔
تاہم، یوکرین کے لیے عالمی ادارے کے انسانی حقوق کے مبصر مشن کی سربراہ، متلدا بوگنر نے بتایا ہے کہ اب تک حاصل کردہ ثبوت اتنا مو¿ثر نہیں ہے، جس سطح کی مبینہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی کل تعداد 700 سے زائد ہے، جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد تقریباً 3390 ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہرہلاکت کا شمار نہیں کیا جاسکا۔ وہ معاملات بھی شمار میں آ جاتے ہیں جن میں کسی فرد کی زندگی برباد ہو چکی ہو،جس کی مستقبل کی امیدیں دم توڑ گئی ہوں۔ بوگنر نے کہا کہ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔روس ان خبروں کی تردید کرتا آیا ہے کہ اس کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
