Russian Arms Supplies to India Worth $13 bn in past 5 yearsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: مغربی ممالک کے دبا ؤ کے باوجود روس سے اسلحہ خریدنے کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں روس نے ہندوستان کو تقریبا 13 ارب ڈالر یعنی ایک لاکھ کروڑ روپے کے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ ہندوستان نے اس عرصے کے دوران روس سے 10 بلین ڈالر کے ہتھیار مانگے تھے۔ روس کی فیڈرل سروس برائے ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن کے سربراہ دمتری شوگائیف نے بتایا کہ ہندوستان کے علاوہ چین اور کئی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے روس سے ہتھیار خریدنے میں اپنی دلچسپی کم نہیں کی ہے۔

شوگائیف نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے ہندوستان پر بہت دباؤ ڈالا تھا کہ وہ روس سے ہتھیار نہ خریدے۔ تاہم ہندوستان ان کے دباﺅ کے سامنے نہیں جھکایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو برقرار رکھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایشیائی ممالک کی روس کے کچھ منتخب ہتھیاروں میں زیادہ دلچسپی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ ہندوستان اکیلا روس سے 20 فیصد ہتھیار خرید رہا ہے۔ یوکرین جنگ کے باعث روس پر لگائی گئی پابندیوں کا بھی دونوں ممالک میں ہتھیاروں کی خریداری پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ وقتا فوقتا مغربی ممالک ہندوستان پر دبا ؤڈالتے رہے ہیں کہ وہ روس سے تیل اور ہتھیار نہ خریدے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ملک کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
پھر ایک آسٹریلوی صحافی نے ان سے ہتھیار خریدنے کے معاملے میں روس پر انحصار کم کرنے کے بارے میں سوال کیا۔ وزیر خارجہ نے اس کا سخت جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور روس کی برسوں کی شراکت داری ہے۔ جس کی وجہ سے ہندوستان کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ روس نے ہمیں اس وقت اسلحہ فراہم کیا جب مغربی ممالک پاکستان جیسی فوجی تاناشاہی کی حمایت کر رہے تھے۔ ہندوستان کسی کے دباو¿ میں نہیں آئے گا بلکہ اپنے مفادات کے پیش نظر فیصلے کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *