Russian authorities claim they have 500 Ukrainian prisonersتصویر سوشل میڈیا

ماسکو:(اے یو ایس)یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آج 28 رواں روز ہے۔ اس دوران روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس 500 سے زیادہ یوکرینی قید ہیں اور وہ روسی فوجیوں کے ساتھ ان کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔روس میں انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکوفا کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی صلیب احمر تنظیم کو ایک فہرست ارسال کی ہے۔

اس میں 500 سے زیادہ قیدیوں کی تفصیلات ہیں۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس نے پیر کی شام بتائی۔یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو ہوا تھا۔ سابقہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے اندازے کے مطابق یوکرین میں اب تک روس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں۔ تاہم ماسکو کی جانب سے سرکاری طور پر کسی اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *