Russian consulate general in New York says closes until 2021تصویر سوشل میڈیا

ماسکو : نیویارک میں روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے تناظر میں رواں سال کے آخر تک بند رہے گا۔ قونصل خانے نے جمعہ کی رات دیر گئے ٹویٹ کیا”کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں قونصل خانہ سال کے آخر تک عارضی طور پر بند رہے گا“۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ، امریکہ میں دو لاکھ 94ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دریں اثنا جرمنی نے بھی کوویڈ19- کیسز میں اضافہ کے پیش نظر نئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برلن کے میئر مائیکل مولر نے کہا کہ جرمن حکومت 20 دسمبر سے کورونا وائرس سے متعلق کوارنٹائن اقدامات میں اضافہ کرسکتی ہے۔

مولر نے جے ڈی ایف کو بتایا”ہم نے دیگر ریاستوں کے اپنے شراکت داروں سے بات چیت میں غور کیا کہ 20 دسمبر سے قرنطین سے متعلق مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گی “۔اس سے قبل جرمنی کے ‘بلڈ‘ اخبار نے 27 دسمبر سے کورونا وائرس سے متعلق کوارنٹائن میں اضافے کی اطلاع دی تھی۔

اس دوران ، روزمرہ کی اشیائے ضروریہ اور کیمسٹ شاپس کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔ اس دوران اسکول بھی بند رہیں گے۔ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 7 کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 21ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *