Russian forces shot down 3 Ukrainian fighter jets, 1 Near Black Sea Islandتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: وس کی وارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج نے دو ایس یو 25-جنگی جہاز اور ایک ایس یو 24جنگی طیارہ مار گریا ہے۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق ایک ایس یو 25- مائیکولیف خطہ کی یہین وئیکا نو آبادیات میں اور دورا ای یو 25-خرقیف کے ولیکا کومیشوکا علاقہ میں مار گرایا گیاجبکہ ایک ای یو 24- بحر اسود کے قریب واقع اسنیک جزیرے میں مارگرایا۔

اسنیک جزیرہ و مقام ہے جو جنگ کے پہلے ہی گھنٹے میں اس وقت دنیا بھر میں معروف ہو گیا جب وہاں تعینات یوکرینی فوج نے روسی جنگی جہاز کا ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔24 فروری کو یوکرین پر فوجی چڑھائی کے لیے روس کی طرف سے دسیوں ہزار فوجیوں کو بھیجنے کے تقریباً تین ماہ بعد روسی اور روسی حمایت یافتہ افواج اب بھی بحیرہ ازوف اور بحیرہ اسود کے ساتھ اور یوکرین میں روس کی سرحد سے متصل مشرقی علاقہ میں یوکرین کے ایک ایسے علاقے پر قابض ہیں جو یونان کے رقبہ کے برابر ہے۔

روسی افواج کو پچھلے دو ہفتوں میں شمال مشرق میں خرقیف شہر کے مضافاتی علاقے سے نکالا جا چکا ہے، اپریل کے آغاز میں کیف اور یوکرین کے شمال سے نکالے جانے کے بعد سے روسی فوج کا اب تک کاسب سےبھاری نقصان ہے۔واضح ہو کہ روس، جس نے 2014 میں کریمیا کا الحاق کیا تھا دونباس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *