Russian missiles kill nine, destroy hotel in eastern Donetsk, Ukraine saysتصویر سوشل میڈیا

پوکرووسک(یوکرین): یوکرینی عہدیداروں کے مطابق روسی میزائلوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب مشرقی یوکرین کے شہر پوکرووسک پر دو بار حملہ کیا جس میں9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔اس حملے میں ہلاکتوں کے علاوہ کئی اپارٹمنٹس اور ایک مشہور ہوٹل بھی تباہ ہو گیا۔حکام کی طرف سے آن لائن پوسٹ کی گئی تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈروزبا (دوستی) ہوٹل کو جس کی کئی منزلیں گر گئیں،براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

صدر وولودمیر زیلنسکی نے اپنے شام کے خطاب میں کہاکہ مشرقی ڈونیٹسک میں باخموت سے تقریباً 75 کلومیٹر (45 میل) جنوب مغرب میں پوکروسک میں کیے گئے اس حملہ میں82افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی و راحت کاری کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہر شخص کو ضروری مدد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں دوسری جانب روسی الحاق شدہ کردہ ڈونیٹسک کے میئر الیکسی کولمز نے یوکرین پر الزام لگایا کہ اس نے منگل کے روز ڈونیٹسک شہر پر گولہ باری کی ہے جس میں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پوکرووسک کے حملے میں 40 منٹ کے فرق سے دو میزائل شہر کے وسط میں،جس کی آبادی تقریباً 60,000 ہے، آکر گرے۔عینی شاہدین نے رائٹرز کے کیمرہ مین کو بتایا کہ پہلے حملے میں دو ایمرجنسی ورکرز ہلاک ہوئے۔ اور وزارت داخلہ نے کہا کہ دوسرے حملے میں 29 پولیس اہلکار اور سات امدادی کارکن زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *