ماسکو:ابلاغی ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادمیر پوتین پر ایک اور قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پوتین کی لیمزین کار کے آگے کے بائیں پہئے میں زوردار دھماکہ ہوااور اس کے بعد اس میں سے دھواں نکلنے لگا لیکن سیکورٹی عہدیداروں پر مشتل کاروں کا قافلہ پوتین کی لیموزین کو محفوظ مقام تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ پوتین پر جس وقت یہ قاتلانہ حملہ کیا گیا اس وقت وہ قافلے کی شکل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ جارہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 69 سالہ صدر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ پوتین سیکیورٹی خدشات کے درمیان ایک قافلے کی شکل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر واپس جا رہے تھے۔ قافلہ پانچ بکتر بند کاروں پر مشتمل تھا اور پوتین کے آگے دو اور پیچھے دو کاریں چل رہی تھی۔پوتینتیسری گاڑی میں تھے۔واضح ہو کہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے پوتین کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔