Russian strikes batter Ukraine’s power gridتصویر سوشل میڈیا

قیف : روس نے تازہ حملے کرتے ہوئے اس بار یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنایا۔یہ ایسے حملوں کی تازہ ترین لہرہے جس نے موسم سرما کے شروع ہونے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ملک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ میزائلوں کی بوچھار لاکھوں یوکرینی باشندوں کو بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل ڈال رہے ہیں لیکن روس کا کہنا ہے کہ لاکھوں یوکرینی شہریوں کی تکالیف کے ذمہ دار روسی میزائل نہیں بلکہ قیف کا مذاکرات سے انکار کرنا ہے۔

یوکرین کے کئی شہروں میں میڈیا کے نمائندں نے کہا کہ اس موسم میں پہلی بار ہونےوالے تازہ حملوں کے بعد قیف میں حکام نے سرد لہر کے قریب آنے والے مشکل دنوں کے بارے میں انتباہ دیا ہے ۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب روس اور یوکرین نے یوکرین کو بحیرہ اسود کے ذریعے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والے معاہدے میں، جس کا مقصد خوراک کی عالمی فراہمی پر دباو¿ کم کرنا ہے، توسیع کی توثیق کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *